متحدہ قومی موومنٹ نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنےایک بڑا احتجاجی اجتماع کیا۔ مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئےرہنماؤں نےکہا کہ آرمی پبلک سکول پشاورمیں معصوم بچوں کوشہید کرنےوالے شیطانوں کی حمایت کرنے پرمولانا عبدالعزیز اور ان کے ساتھیوں کو سرعام پھانسی پرلٹکایا جائے،اب طالبان کے حمایتوں اورمخالفین میں فرق محسوس کرنا ہوگا۔ایم کیو ایم نے لاہورپریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کے دوران شرکا نے دہشتگردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیزنےجوبیان دیئے ہیں ان کے خلاف فوری ایف آئی آر درج ہونی چاہئےاوران کوگرفتارکیاجانا چاہیئے۔ اس وقت اکٹھےہونےکی ضرورت ہے۔ اسلام آبادپریس کلب کے باہرسانحہ پشاورکے خلاف متحدہ قومی موومنٹ نےمظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھارکھے تھے جن پردہشتگردوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔اس موقع پرسیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔ملتان میں بھی ایم کیوایم نےملتان پریس کلب کےباہرمظاہرہ کیااور مولانا عبدالعزیزکی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نےکہا کہ دہشتگردوں کی حمایت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔حکومت مولانا عبدالعزیز کوگرفتار کرے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائےگا۔
لال مسجد کے مہتمم مولانا عبدالعزیز کی جانب سےالطاف حسین کےخلاف بیان دینےپرایم کیوایم نےمختلف شہروں میں احتجاج کرکےمولاناعبدالعزیز کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Dec 22, 2014 | 14:11