سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ الطاف حسین طالبان کے ساتھ ہیں اس لیے اس کے لوگوں نے سنی تحریک کے میلادالنبی کے پوسٹرز پھاڑے ہیں۔

Dec 22, 2014 | 14:20

خبر نگار

نشترپارک میں جانثاران مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سنی تحریک نے کراچی میں نیندیں حرام کررکھی ہیں،، جنرل راحیل ہمارا ساتھ دیں تو پورے پاکستان میں ان دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک لاکھ رضاکار دینے کو تیار ہیں صرف ہمیں اسلحہ فراہم کیا جائے انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو نشترپارک اور مینارپاکستان میں سرعام پھانسی دی جائے  مولانا عبدالعزیز کوملک بدر کیا جائے،دہشتگردوں کو ہمارے حوالے کیاجائے،پیپلزپارٹی سے کہتے ہیں کہ اگرممتاز قادری کو کچھ ہوا تو ہم انھیں نہیں چھوڑیں گے۔ لال مسجد کو سنیوں کے حوالے کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صوفی ازم کے ذریعے ہی  امن قائم ہوسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں