کراچي اسٹاک مارکيٹ ميں کینيڈا کے صوبائي ممبر پارليمنٹ ڈاکٹر شفقت قادري نے کراچي اسٹاک ايکس چينج کا دورہ کيا، جہاں انہوں نے کراچي اسٹاک کا روايتي گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کيا ،،کے صوبائي ممبر پارليمنٹ نے کہا کہ پاکستان ميں سرمايہ کاري کے بہت مواقع موجود ہيں۔ دنيا کی اسٹاک مارکيٹس ميں کراچي اسٹاک ايکس چينج کا نام آنا خوش آئند ہے۔کنيڈا کے صوبائي ممبر پارليمنٹ ڈاکٹر شفقت قادرکینيڈا پاکستان بزنس کونسل کے صدر سمير ڈوزل کا کہنا تھا کہ پاکستاني معيشت ميں بہتري آ رہي ہے،پاکستان کے ساتھ تجارت اور ٹيکنالوجي ٹرانسفر پر بھي کام ہونا چاہيے۔سمير ڈوزل صدر کنيڈا پاکستان بزنس کونسل ایم ڈی کراچی اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ سے دونوں ممالک کو ہي فائدہ ہو گا۔ بیرون ملک سے انٹرنیٹ کی مدد سے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری بھی کی جا سکے گی۔