ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں،،جن میں سے دس ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے پاس جبکہ بقیہ کمرشل بینکوں کے پاس ہیںوزیر خزانہ کی وزیر اعظم کو بریفنگ

Dec 22, 2014 | 16:41

خبر نگار

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالے سے تجاوز کر چکے ہیں جن میں سے دس ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے پاس جبکہ بقیہ کمرشل بینکوں کے پاس ہیں ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافے سے ملک کی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری کا عمل جاری ہے اور عالمی اداروں کی طرف سے بھی پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے،وزیر اعظم نے پندرہ ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے پر وزیر خزانہ اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ معاشی حالات کو مزید بہتر بنانے کےلئے کوششیں جاری کرھی جائیں گی

مزیدخبریں