اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ہیں، اس لیے انہیں ان ریفرنسز سے بھی بری کیا جائے جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ ان ریفرنسز میں ان کے خلاف شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے نیب کو اگلی سماعت پر شواہد پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت آٹھ جنوری تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل احتساب عدالت آصف علی زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آر وائے گولڈ اور پولو گراؤنڈ میں بریت کی درخواست منظور کر چکی ہ
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد کر دی
Dec 22, 2014 | 16:52