قومی کبڈی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کےبعدوطن واپس پہنچ گئی،،،کپتان شفیق چشتی کہتے ہیں وہ ہارکرنہیں جیت کرآئےہیںاگردھاندلی جاری رہی تو آئندہ ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرینگے

قومی کبڈی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کے بعد واہگہ بارڈر کے راستےلاہورپہنچ گئی ہے  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کوچ کبڈی ٹیم غلام عباس کہتے ہیں چوتھے کوارٹر میں ہماری ٹیم آگے تھی جبکہ  فائنل میں ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاگیاکپتان کبڈی ٹیم شفیق چشتی نے کہاکہ وہ ہارکرنہیں جیت کرآئےہیں،اگردھاندلی جاری رہی تو آئندہ ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرینگے،انھوں نے کہا کہ فائنل میں جوکچھ ہواساری دنیانےدیکھاشفیق چشتی کا کہنا تھا کہ ہمارےکھلاڑیوں کوپانی تک پینےکی اجازت نہ دی گئی انھوں نے کہا کہ ہم نےاپنااحتجاج ریکارڈ کرایا ہے،،کمیٹی نے مثبت فیصلےکی یقین دہانی کرائی ہے،، کمیٹی کا فیصلہ کل آئےگا

ای پیپر دی نیشن