وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت انسداد دہشتگردی سے متعلق انتظامات کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوردیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن جنگ ہوگی اور شہروں میں بیٹھےدہشتگردوں کےخلاف بھی ضرب عضب طرزکا آپریشن ہوگا،ملک کو دہشتگردی کے کینسر سے نجات دلا کر ہی دم لیں گے، ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ اور پشاور چرچ میں بے گناہوں کا خون بہانے والوں کے خلاف بھی فیصلہ کن جنگ ہوگی۔ انہوں نےکہا کہ عوام کو ہرممکن تحفظ اور امن دینے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،اس کے لئے افواج اورقانون نافذ کرنےوالےادارےدہشتگردی کےخلاف ملکرکارروائیاں کررہے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نےکہاہےکہ شہروں میں چھپے دشمنوں کےخلاف بھی ضرب عضب طرزکاآپریشن ہوگا۔ بے گناہوں کا خون بہانے والوں کے خلاف بھی فیصلہ کن جنگ ہوگی
Dec 22, 2014 | 18:52