وفاقی وزیربرائےبین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا ہےکہ تعلیم اوردیگراداروں کا نتیجہ اگرجنت اورجہنم ہےتوایسےملک میں کھیلوں کی ضرورت نہیں ،ایسی جنت نہیں چاہیئےجس میں معصوم بچوں کا خون شامل ہو،

سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ایتھلیٹکس کوچزکورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتےہوئےوفاقی وزیرریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اب بھی جنت وجہنم کےکھیل سےباہر نہیں نکل سکا،آج اگریہ ملک معصوم بچوں کےخون دینے کے بعد بھی رنگ نہیں لایا توکبھی نہیں لائے گا،ایسی جنت نہیں چاہیےجس میں معصوم بچوں اور خواتین کا خون شامل ہو،انہوں نے کہا کہ ملک جل رہا ہے،پوری قوم کو متحد ہونےکی ضرورت ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتیں اپنے اقتدارکوطول دینے کیلئےذاتی پالیسیوں کواستعمال کرتی رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ تین سال بعد بجلی اور گیس کا مسئلہ حل ہو جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن