عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ سونا سو روپے مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر بڑھ کر گیارہ سو ستانوے ڈالر ہوگئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس اضافے کی وجہ سے پاکستان میں چوبیس کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت سینتالیس ہزار روپے پر پہنچ گئی، دس گرام سونے کے دام بھی اسی تناسب سے  پچاسی روپے بڑھ کر چالیس ہزاردو سو پچاسی روپے ہوگئے، سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں استحکام رہا ایک تولہ چاندی بغیر کسی کمی بیشی کے  چھ سو نوے روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن