حکومت‘ چینی بینک میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے فنڈز فراہمی کا معاہدہ ‘ یہ شاندار تحفہ ہے : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت اور اےگزم بےنک آف چائنہ کے مابےن گزشتہ روز اےوان وزےراعلیٰ مےں لاہور اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کےلئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کےے گئے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف تقرےب کے مہمان خصوصی تھے۔ معاہدے کے تحت اےگزم بےنک آف چائنہ لاہور اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کےلئے نہاےت آسان شرائط پر 162ارب روپے کے فنڈز فراہم کرے گا۔ پاکستان کی طرف سے معاہدے پر وفاقی سےکرٹری اقتصادی امور طارق باجوہ جبکہ چےن کی طرف سے اےگزم بےنک کے نائب صدر سن پنگ نے دستخط کےے۔ وفاقی وزےر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزےر منصوبہ بندی و ترقےات احسن اقبال، پاکستان مےں چےن کے سفارتخانے کے ناظم الامور، چےن مےں پاکستان کے سفےر خالد مسعود، صوبائی وزےر خزانہ عائشہ غوث پاشا، صوبائی وزرائ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، چےف سےکرٹری، معروف صنعتکاروں، بےنکرز، دانشوروں، کالم نگاروں اور وفاقی وصوبائی حکومت کے اعلی حکام تقرےب مےں موجود تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چےن کی دوستی کا آج اےک اہم موڑ ہے۔ لاہور اورنج لائن مےٹروٹرےن کا عظےم الشان منصوبہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کےلئے چےن کی حکومت اور قےادت کا شاندار تحفہ ہے۔ ےہ منصوبہ بلاشبہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت پر چےنی قےادت کے بھر پور اعتماد اور پاکستان کے عوام سے چےنی قےادت کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آج کا دن پاکستان مےں جدےد ترےن ٹرانسپورٹ سسٹم کی جانب اےک تارےخ ساز دن ہے اور مےٹروٹرےن کا منصوبہ پاکستان مےں اپنی نوعےت کا پہلا منفرد منصوبہ ہے اور ےہ منصوبہ پاکستان اور چےن کی دوستی مےں اےک سنگ مےل کی حےثےت کا حامل ہے۔ پاکستان اور چےن عظےم دوست ہےں اور تارےخ مےں پاکستان اور چےن کی دوستی کی روشن مثالےں سنہری حروف سے لکھی گئی ہےں، لےکن اڑھائی برس قبل دونوں ملکوں کے درمےان معاشی و اقتصادی تعاون کا جو سفر شروع ہوا وہ اب پاکستان کے کونے کونے تک پھےل رہا ہے۔ چےن نے پاکستان کی مشکل وقت پر مدد کر کے ثابت کےا ہے وہ پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے، بلاشبہ پاک چےن دوستی کونئی بلندےوں پر لے جانے کا سہرا وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا مےٹروٹرےن کے ذرےعے روزانہ 2لاکھ50ہزار مسافر سفر کرےں گے، جس مےں بتدرےج اضافہ ہوگا اور ےہ صرف لاہور ےا پنجاب کا منصوبہ نہےں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے اور اس پر پاکستان کے عوام سفر کرےں گے۔ انہوں نے کہا معاہدے کی رو سے اس منصوبے کو 27ماہ مےںمکمل کےا جانا ہے تاہم ہم اس منصوبے کو 24ماہ مےں مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرےں گے اور اس ضمن مےں چےنی حکام کے ساتھ زبانی معاہدہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا لاہور اورنج لائن مےٹروٹرےن کا منصوبہ اس لحاظ سے بھی اہمےت رکھتا ہے کہ اس منصوبے سے چےن کی ٹےکنالوجی پاکستان کو منتقل ہوگی اور ےہاں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پےدا ہوں گے۔ چےن کی تارےخ مےں حکومتوں کے مابےن ہونے والے معاہدوں مےں لاہور اورنج لائن مےٹروٹرےن کا منصوبہ پہلا پراجےکٹ ہے جس کے سول ورکس کا کام دوسری حکومت کو دےا گےا ہے۔ بلاشبہ چےن کے اس غےر معمولی اور تارےخی اقدام کی مثال نہےں ملتی۔انہوں نے کہا لاہور اورنج لائن مےٹرو ٹرےن کے معاہدے پر گزشتہ برس مئی مےں دستخط ہوئے تھے، اس مےں ہونے والی تاخےر گزشتہ برس کے دھرنے ہےں۔ حقےقت ےہ ہے کہ گزشتہ برس کے 6ماہ کے دھرنوں اور احتجاجی سےاست نے اس تارےخی منصوبے کا دھڑن تختہ کےا۔ ےہی نہےں بلکہ دےگر ترقےاتی منصوبوں مےں بھی ان بے مقصد کے دھرنوں کی وجہ سے تاخےر ہوئی جو ہمارے لئے اےک سبق ہے۔ 6ماہ دھرنوں کی وجہ سے قوم کا قےمتی وقت ضائع نہ ہوتا تو اس منصوبے کا سول ورکس بڑی حد تک مکمل ہوچکا ہوتا۔ مےری مےڈےا سے درخواست ہے حکومت کی خامےوں اور کوتاہےوں کی نشاندہی ضرور کرے تاہم اسے ان عناصرکی بھی سرزنش کرنی چاہےے جو اپنے بے مقصد دھرنوںکے ذرےعے لاہور اورنج لائن مےٹروٹرےن جےسے ترقےاتی منصوبوں مےں تاخےر کا باعث بنے ہےں۔ شہباز شریف سے گزشتہ روز نیول کمانڈر بلوچستان کوسٹ گوادر کموڈور اکبر نقی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پاک نیوی کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت ہوئی۔ جبکہ وزیراعلیٰ نے پنجاب یونین جرنلسٹس (دستور گروپ) کے نو منتخب عہدےداروں کو مبارکباد دی ہے صدر حامد ریاض ڈوگر اور دیگر عہدےداروں کے نام تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا امید ہے کہ نو منتخب عہدیدار صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔


شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...