دہشت گردی کیخلاف اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر تحریک انصاف کی تشویش

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے پاکستان کی سعودی عرب کی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف اتحاد میں شمولیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زیادہ پریشان کن امریکہ کا بیان ہے جس میں اسے سنی اتحاد قرار دیکر اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ معلوم نہیں کس نے پاکستان کی اس اتحاد میں شمولیت کی منظوری دی یہ ہمارے لئے حیران کن ہے انہوں نے کہاکہ ایک ایسا اتحاد جس میں ایران کو باہر رکھا گیا ہے مسلمان ملکوں کے درمیان مزید خلفشار کا باعث بنے گا۔ اس اتحاد کا مقصد ایران کو تنہا کرنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت واضح طورپر بتائے کہ یہ اتحاد کیسے بنایا گیا اور ایران کو اس میں شامل کیا جائے کیونکہ اس کے بغیر انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف اسلامی ممالک کا اتحاد حقیقی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میانوالی میں اراضی کے حصول کی بات ازراق مذاق کی، اس پر سیاست نہ چمکائی جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میانوالی میں نمل یونیورسٹی کی تقریب میں اراضی کے حصول کیلئے کوئی دھمکی نہیں دی، انہوں نے ازراق مذاق بات کی جس کو مخالفین نے ایشو بنالیا۔
تحریک انصاف

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...