سست اور کاہل رہنما اپنی کارکردگی بہتر بنائیں یا پارٹی سے سبکدوش ہو جائیں:بلاول

Dec 22, 2015

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپی کے سے تعلق رکھنے والے ان کاہل اور سست رہنماﺅں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی دکھائیں یا پھر اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ ایک ہفتے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم ہیں اور وہ پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ بلاول بھٹو زرداری جو کہ 2018 کے عام انتخابات میں وزیر اعظم کے امیدوار بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو اپنے کردار کو مزید متحرک کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو دہشت گردی کی جڑ کو ختم اور عوامی مسائل پر مزید توجہ دینی چاہئے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تاہم پارٹی ابھی تک ان کا استعفیٰ منظور کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔دوسری جانب پی پی چیئرمین نے پنجاب کی صدارت کے حوالے سے قمر زمان کائرہ سمیت دیگر اہم ناموں پر غور کرنا شروع کر دیا۔
بلاول

مزیدخبریں