اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغانستان میں متعین اتحادی افواج کے سربراہ جنرل جان کیمبل نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات سلامتی کی صورتحال اور افغانستان میں مفاہمت کے عمل کے موضوع پر بات چیت کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اعلامیہ میں زور دیا گیا ہے کہ افغانستان میں قومی مفاہمت اور امن کے عمل کیلئے طالبان کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے۔ اس سے پہلے پاکستان یہ کہتا رہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ بات کی جائے اب عالمی برادری بھی اس مطالبہ کی ہمنوا ہو چکی ہے۔دی نیشن کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کی سرحد پر نقل و حمل روکنے کیلئے کڑی نگرانی اور اس سلسلے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
آرمی چیف / امریکی جرنیل
آرمی چیف سے امریکی جنرل جان کیمبل کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال
Dec 22, 2015