لازمی ویکسنیشن بل 2015 سینٹ میں 28 دسمبر کو منظور ہونے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) ایوان بالا سینٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لئے لازمی ویکسنیشن بل 2015ء 28 دسمبر کو منظور ہونے کی توقع ہے یہ بل گزشتہ ماہ متعلقہ کمیٹی نے پہلے پاس کر دیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز ہونے والے سینٹ اجلاس میں ایجنڈے میں شامل نہیں ہے اس لئے زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ بل 28 دسمبر کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بل پیش کرنے والی سنیٹر عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ممبرز ڈے سے کم از کم تین دن پہلے بل پیش کرنے والے کی جانب سے نوٹس دینا لازمی ہے اس لئے میں 28 دسمبر کو نوٹس جمع کر رہی ہوں کیونکہ پیر کے دن صرف پرائیویٹ بل لئے جاتے ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بل 28 دسمبر کو آسانی سے ایوان بالا سے منظور ہو جائے گا۔ سینٹ سے منظوری کے بعد یہ بل قانون بننے کے لئے قومی اسمبلی سے منظور کیا جائے گا۔
لازمی ویکسینشن بل

ای پیپر دی نیشن