لاہور(نمائندہ سپورٹس) محمد صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں علی گڑھ کلب نے اختر عبدالرحمن کلب کو3وکٹوں سے شکست دے دی۔ اختر عبدالرحمن کلب نے 172رنز بنائے ۔ عثمان حیدر 68، وحید مبین 7، آصف رضا 10، عقیق احمد 68، وحید مبین 17، آصف رضا 10، عتیق احمد 19اور حافظ عامر نے 26، )ناٹ آﺅٹ) رنز بنائے ۔ الماس نے چار ، جاوید ملک نے دو ، ضیاءشہزاد نے دو جبکہ ریحان رﺅف نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ علی گڑھ کلب نے ہدف 18.5اووروں میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ سمیع اسلم 30، وسیم بٹ 18، جاوید بٹ 20، عمر جاوید 20، ضیاءشہزاد 11اور زین شاہ نے 41(ناٹ آﺅٹ) رنز بنائے ۔ اسفند مہران نے 23رنز کے عوض تین ، عقیق نے 21رنز کے عوض دو اور اشفاق نے 30رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی ۔ زین شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
صدیق میموریل ٹورنامنٹ ، افتتاحی میچ علی گڑھ کلب نے جیت لیا
Dec 22, 2015