کراچی+لاہور(مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیر کو مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 118.07 پوائنٹس کی کمی سے 32658.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 324 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 9 لاکھ26 ہزار780 حصص کا کاروبار ہوا مارکیٹ کیپیٹل 68 کھرب 95 ارب59 کروڑ91 لاکھ 48 ہزار465 روپے سے کم ہوکر 68 کھرب 78 ارب 80 کروڑ 74 لاکھ 44 ہزار 102 روپے ہو گیا۔ سرمایہ کاری میں 17 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز مندی کا رجحان رہا ۔ مجموعی طور پر64کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس24.09پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5353.15 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل22لاکھ 600حصص کا کاروبار ہو ا جبکہ گزشتہ روز19لاکھ62 ہزارحصص کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹوں میں مندے کا رجحان سرمایہ کاری 17 ارب روپے کم کے ایس ای 100 انڈیکس 118.07 پوائنٹس گر گیا
Dec 22, 2015