ایس آر او 608 پر تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائیگی: ہارون اختر

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر نے کہا ہے کہ ایس آر او 608پر تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ وہ ایم این اے پرویز ملک، لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد، نائب صدر ناصر سعید، شیخ محمد آصف اور علی پرویز پر مشتمل وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ ہارون اختر نے کہا کہ کاروباری برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، حکومت تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کے حل کرانے کے لیے لاہور چیمبر کی کاوشوں کوسراہا۔

ای پیپر دی نیشن