لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاء کی سہولت کیلئے قانون کی مزید اڑھائی سو کتابیں خرید لیں۔ سپریم کورٹ نے کار ڈیلر اقبال میر کے قتل میں ملزم ساجدون سبحانی کی درخواست ضمانت منظور کرلی٭ سپریم کورٹ نے ایئرٹکٹیں چوری کر کے فروخت کرنے والے ملزم عدنان حفیظ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی٭لاہور ہائیکورٹ نے شراب نوشی کر کے طیارہ اڑانے کے الزام میں گرفتار پائلٹ عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر سرور روڈ پولیس اور محکمہ پراسکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے دوبارہ انتیس دسمبر کیلئے نوٹس٭ محکمہ انٹی کرپشن کی ٹیم نے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ مال کے پٹواری صداقت علی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا٭ شہری کی اراضی پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیم بنانے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی او لاہور کو فوری فیصلہ کرنے کی ہدایت٭ خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے قانون گو اظہر اقبال گرفتار۔