لاہور (نامہ نگار) محکمہ پولیس میں لیگل کیڈر کے ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے محکمانہ پرموشن بورڈ کا اجلاس آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں لیگل کیڈر کے 10ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کرتے ہوئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔