لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے لاہور نے اپنی تاریخ کے انسانی اسمگلنگ کے سب سے بڑے سکینڈل میں 93 متاثرین کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کر دی ہے۔ عاصم ملک نے سینکڑوں پاکستانیوں کو مغربی ممالک بھجوانے اور ان کی شہریت دلوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹ لئے تھے۔ایف آئی اے لاہور نے عدالت سے اشتہاری قرار دلوا کر اس کی ملکیت کے 7 کروڑ 67 لاکھ 33 ہزار روپے کے اثاثے 93 متاثرین میں تقسیم کر دیئے گئے۔
انسانی سمگلنگ سکینڈل: 93 متاثرین کو 7 کروڑ 67 لاکھ روپے کی ادائیگی
Dec 22, 2015