دھرنا دینے والوں نے ملک کی تعمیر وترقی کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالی، عوام نے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں انہیں مسترد کیا:شہبازشریف 

Dec 22, 2015 | 15:15

ویب ڈیسک

مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے جلد خاتمے کےلئے ہر ممکن اقدامات  کررہے ہیں۔ توانائی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چین نے راہداری منصوبے کے تحت چھیالیس ارب ڈالر کا تاریخ ساز پیکیج دے کرمخلص دوست ہونے کا ثبوت دیا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس دھرنا دینے والوں نے ملک کی تعمیر وترقی کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالی۔ عوام نے ترقی و خوشحالی کے مخالفوں کو ضمنی اوربلدیاتی الیکشن میں مسترد کردیا۔ وزیراعلی شہبازشریف سے ملاقات کرنیوالوں میں تہمینہ دولتانہ، سردار عرفان ڈوگراور نوابزادہ مظہر علی شامل تھے-

مزیدخبریں