سوات کے سید وشریف ہسپتال میں سلنڈر دھماکے سے دوبچوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے

Dec 22, 2015 | 15:29

ویب ڈیسک

سوات کے سیدوشریف ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کے باہر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے دو بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب دھماکے کےبعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کےمطابق سلنڈر لیکج کے باعث پھٹا یا عملے کے جانب سے کوتاہی کی گئی۔ اس معاملے کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزیدخبریں