چارسدہ کےعلاقے پلاٹوڈھیری میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چارافراد جاں بحق ہوگئے

Dec 22, 2015 | 15:31

ویب ڈیسک

پولیس ذرائع کےمطابق چارسدہ کے تھانہ سٹی کی حدود میں دوبھائیوں نے پرانی دشمنی کی بنا پرفائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے دادا،باپ اور دوبھائی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان بھائی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے چاروں لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ منتقل کردی ہیں۔ جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ مقتولین اورملزمان میں عرصہ دراز سے جائیداد کا تنازع چلا آ رہا تھا۔ پولیس نے تھانہ سٹی چارسدہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں