ہالی وڈ اداکارلیونارڈو ڈی کیپریوبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگل میں ایک خونخوار ریچھ سے پنجا لڑا بیٹھے

ہدایتکارایلی جینڈروکی اس فلم میں اٹھارہویں صدی میں پیش آنے والے سچے واقعے کو موضوع بنایا گیا ہےجس میں لیونارڈو ایک بزنس مین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم میں ہیو گلاس بزنس مین کو جنگجوؤں سے دو دو ہاتھ کرتے دکھایا گیا ہے جو ساتھیوں کی مخالفت کے بعد جنگل میں اکیلا رہ جاتا ہے جس کے بعد اس کا سامنا خونخوار ریچھ سے ہوجاتا ہے۔ لیونارڈو ڈی کیپریو برفانی پہاڑوں کے درمیان طاقتور دشمنوں کا سامنا کرتے ہوئےاپنے مقصد تک پہنچنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔
ایکشن سے بھرپوراس فلم میں لیونارڈو کے علاوہ ٹونی ہارڈو، ڈومنال گلیسن اور ون پلٹر نمایاں کردار ادا کررہے ہیں ۔فلم پچیس دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سینیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن