چین لینڈ سلائڈنگ کے نتیجہ میں تیس سےزیادہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، اکانوے افراداب تک لاپتہ ہیں

حادثہ گذشتہ روز چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہرشینزن میں شدید بارش کے بعد پیش آیا۔ مٹی کا تودہ گرنے سے تنتیس عمارتیں دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔حادثے کے بعد اکانوے افراداب تک لاپتا ہیں جن میں انسٹھ مرد اوربتیس خواتین شامل ہیں ۔ پندرہ سو سے زائد فائر فائٹرز، پولیس اور دیگراہلکار ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں ۔

چین کے وزیر اعظم اور صدر نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ چین کی زمین اور وسائل کی وزارت کے حکام کے مطابق تعمیراتی مٹی کو غلط طریقے سے ایک جگہ جمع کرنابھی حادثہ کی وجہ بنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن