بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ نئی دہلی سے رانچی جارہا تھا۔ اڑان بھرنے کے بعد جہازکا گراوﺅنڈ کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز ایک دیوار سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے بعد فائر انجن اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سینیئر ٹیکنیشنز سوار تھے جو ایک ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے رانچی جارہے تھے۔ حادثے میں دو پائلٹوں کے علاوہ آٹھ ٹکنیشنز بھی ہلاک ہوگئے۔واقعے کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔