امپائر سے بد تمیزی کرنے پر احمد شہزاد کو 20 ہزار روپے کا جرمانہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا ہے۔ ورلڈ کپ کے بعد احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پر ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا لیکن ٹیم سے باہر رہ کر بھی انہوں نے کچھ نہیں سیکھا۔ ڈومیسٹک میچ کے دوران احمد شہزاد نے آوٹ دیے جانے پر اعتراض اٹھایا تھا ،امپائر نے ان کی شکایت کردی۔ امپائر سے بد تمیزی کرنے پر احمد شہزاد کو پی سی بی کی جانب سے 20 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...