ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست کی سماعت آج ہو گی

Dec 22, 2016

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت آج جمعرات کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایان علی نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جسے سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جمعرات کو درخواست کی سماعت کرے گا ۔ ایان علی نے درخواست منظوری کے بعد اضافی دستاویزات بھی عدالت میں جمع کرا دی ہیں۔

مزیدخبریں