آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سابق ڈائریکٹر وزارت خارجہ پر فرد جرم عائد

اسلام آباد ( نامہ نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار سابق ڈائریکٹر وزارت خارجہ پر فرد جرم عائد کر دی ہے جبکہ شفقت چیمہ نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے سابق ڈائریکٹر وزارت خارجہ شفقت چیمہ کے مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزم پر فردجرم عائد کر دی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے 5 گواہوں کو سمن جاری کرتے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...