راولپنڈی: محمد خان نقشبندی سپردخاک نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Dec 22, 2016

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ممتاز صحافی اور تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن محمد خان نقشبندی کو بدھ کی سہ پہر نیوکٹاریاں قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی میئر چودھری محمد طارق، انجمن فیض الاسلام کے صدر میاں محمد صدیق اکبر‘ نوائے وقت کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جاوید صدیق‘ اکرام الحق شیخ‘ رضا احمد شاہ‘ ثناء اﷲ اختر‘ حاجی انجم قریشی‘ صاحبزاد نعیم مغل‘ محمد بلال ایڈووکیٹ سمیت شہریوں اور کشمیری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آج جمعرات کو 11 بجے قرآن خوانی اور ایک بجے اجتماعی دعا کی جائیگی۔

مزیدخبریں