ملتان(صباح نیوز)ملتان کی ضلع کچہری کے ریکارڈ روم میں خوفناک آتشزدگی سے 150 سالہ ریکارڈ جل گیا، جبکہ فائر بریگیڈ کی 7گاڑیوں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں۔ضلع کچہری کے ریکارڈ روم میں خوفناک آتشزدگی سے ریکارڈ روم کی چھت منہدم ہوگئی ، جبکہ آگ کے باعث آسمان پر دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث 150 سالہ ریکارڈ جل گیا ، جبکہ فائر بریگیڈ کی 7گاڑیوں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیںاور کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ملتان :ضلع کچہری کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی، 150 سالہ ریکارڈ جل گیا
Dec 22, 2016