پشاور (این این آئی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں، پیسے سے عوامی اہمیت حاصل کررہے ہیں۔ ٹانک میں عوامی جلسے سے خطاب میں انہوں نے ایک بار پھرعمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، انکا کہنا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں اور ملک میں یہودی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ عمران کے پی میں پیسوں سے عوامی اہمیت حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ وہ خیبر پی کے میں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دور جمعیت علماء اسلام(ف) کا ہے، پاکستان جس نظام کے لیے بنا تھا آج وہ نظام نافذ نہیں، ایک منصوبے کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔