ڈیرہ بگٹی + مانسہرہ (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر درخان عرف منشی بگٹی اپنے 12 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کے قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس موقع پر فراریوں نے عہد کیا کہ اب وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت کام کریں گے اور کسی بھی تخریب کاری کا حصہ نہیں بنیں گے۔ علاوہ ازیں تھانہ خائی مانسہرہ کے علاقے میں کنویں کی صفائی کے دوران 16 دستی بم برآمد کر لئے گئے بم ڈسپوزل سکواڈ نے دستی بم ناکارہ بنا دیئے۔