فیصل آباد+ ڈسکہ+ ستراہ (نمائندگان خصوصی+ نامہ نگار) مختلف واقعات میں اوباش نے لڑکی جبکہ بیلف افسر نے گرفتار خواجہ سرا کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ جلی فتیانہ کی رہائشی ممتاز بی بی کی بیٹی (م) کھیتوں میں جا رہی تھی کہ راستہ میں ظہور نے اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ ملکر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈسکہ اور ستراہ سے نامہ نگار اور نمائندہ خصوصی کے مطابق موضع ویروالہ کے خواجہ سرا زاہد کو فیملی کورٹ میں تعینات بیلف افسر اظہر نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی بجائے ایک کمرہ میں حبس بے جا میں رکھا اور اسکے ساتھ ساری رات زیادتی کرتے رہے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔