شام: خودکش حملہ، جھڑپیں،14 ترک فوجی، داعش کے138 جنگجو مارے گئے

تل ابیب + استنبول +دمشق (رائٹرز) سینئر اسرائیلی فوجی افسر نے کہا ہے حزب اللہ شام میں امریکی اسلحہ استعمال کر رہی ہے۔ یہ اسلحہ امریکی فوجی بھی استعمال کرتے ہیں اور لبنانی فوج کو بھی سپلائی کیا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا بیروت میں ہمارا سفارتخانہ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کی انکوائری کر رہا ہے جن میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے پاس امریکی اسلحہ دکھایا گیا تھا۔ ان میں فوجی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ادھر شام کے علاقے الباب کے قریب داعش کے خود کش حملے‘ جھڑپوں میں 14 ترک فوجی ہلاک اور 33 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فوجی ترجمان نے تصدیق کر دی۔ جبکہ ترک بمباروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، 138 جنگجو مارے گئے۔ آبزرویٹری کے مطابق حلب سے جنگجوئوں کا آخری گروپ بھی نکل گیا اور بشارالاسد فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ایک علاقہ باغیوں کے پاس ہے۔ لڑائی میں 21500 شہری مارے گئے۔ یہ شہر کے کنٹرول کیلئے لڑائی ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...