نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) انڈین نیشنل کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر مسانہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے بطور وزیراعلیٰ گجرات دو بڑی کمپنیوں سے 40 کروڑ روپے رشوت لی۔ رشوت کے ثبوت ان بھارتی کمپنیوں کی ڈائری نوٹس اور کمپیوٹر ریکارڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستاویزی ثبوت انکم ٹیکس حکام کی تحویل میں ہیں۔ مودی کی کرپشن کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کی نوٹ بندی کرپشن کے نہیں، غریب، ایماندار لوگوں کے خلاف ہے۔