لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور میں بچوں کے لئے سویٹس اور چاکلیٹس وغیرہ بنانے والی فوڈ فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا۔ 72 گھنٹے میں تمام فیکٹریوں کے سیمپل حاصل کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بچوں کے لئے سویٹس‘ ٹافیاں‘ بسکٹس‘ چاکلیٹ وغیرہ بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور لیبارٹری تجزیئے کے بعد ناقص اشیاء بنانے والوں کی فہرست جاری کر دی جائے گی۔