لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) سیشن جج نذیر احمد گنجانہ نے لاہور سے تبدیل ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام کی عدالت میں زیر سماعت قتل کے پچاس مقدمات نو دوسری ایڈیشنل سیشن عدالتوں میں منتقل کر دیئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ساحراسلام کا لاہور سے تبادلہ ہونے کے باعث ان کی عدالت گزشتہ ایک ماہ سے خالی پڑی تھی۔