لاہور(خصوصی رپورٹر)نیولائٹ پبلک ہائی سکول‘ شالیمار لنک روڈ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ مزنگ اڈا‘گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول‘ مزنگ‘نیولاہور پبلک ہائی سکول فار گرلز‘ مسلم آباد‘ شالیمار ٹائون‘لٹل اینجلز سکول‘ یحییٰ پارک‘ داروغہ والا‘نایاب آئیڈیل ماڈل سکول‘ نشتر ٹائون‘ داروغہ والا‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول‘ صدیق پورہ‘ بادامی باغ‘پی ای ایف کیڈٹ سکول‘ بادامی باغ‘ صدیق پورہ‘ ظفر پارک گیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد705تھی۔