خیبر ایجنسی (احمد نبی، دی نیشن رپورٹ) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں انسداد پولیو کے قطرے پینے سے 2 بجے ابوبکر اور موسیٰ جاں بحق اور 11 بری طرح متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ علاج کے بعد 5 بچوں کوڈسچارج کردیا گیا جبکہ 6 زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر نیاز آفریدی نے بتایا کہ ویکسین کا نمونہ ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے۔