لاہور: ڈائمنڈ کرکٹ کلب نے متحدہ عرب امارات کے دورے کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے۔ سکائی لائن یونیورسٹی شارجہ کی گراونڈ پر فلڈ لائٹس میں کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈائمنڈ کرکٹ کلب نے غلام مصطفی کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ بیس اوورز کے میچ میں ڈائمنڈ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ جی ایم سی اے کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز سکور کیے۔قاسم نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ ریاض الدین بتیس رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں سکورر رہے۔ زین العابدین 35 رنز کے عوض تین معید شیخ 27 رنز اور جنید علی نے پندرہ رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈائمنڈ کلب نے 168 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صارم اشفاق 34، علی ندیم 29 اور معید شیخ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ صارم اشفاق کو میں آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ڈائمنڈ کرکٹ کلب کا متحدہ عرب امارات میں فاتحانہ انداز میں آغاز
Dec 22, 2016 | 12:08