لاہور ( این این آئی)برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 17 ویں برسی کل ( ہفتہ ) منائی جائے گی ۔اس سلسلے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں انکے عزیز و اقارب اور فلمی دنیا سے و ابستہ شخصیات بھی شریک ہوں گی ۔ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1925ء کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے سٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی جوہر دکھائے ۔میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000 ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ،ان کی عمر 74برس تھی۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی 17ویں برسی کل منائی جائیگی
Dec 22, 2017