قائداعظم کے یوم پیدائش بارے ہفت روزہ تقریبات، طلباءکے درمیان پینٹنگ، کوئز مقابلے

ملتان (لیڈی رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے ہفت روزہ تقریبات کے سلسلہ میںگزشتہ روز ڈائرےکٹورےٹ کالجز اور آرٹس کونسل ملتان کے زےر اہتمام گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان اور گورنمنٹ گرلز کالج شاہ رکن عالم میں طلباءو طالبات کے مابین پینٹنگ او ر کوئز کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ کوئز (گرلز) کے مقابلوں میں صائمہ حسین نے پہلی، رمشا ملازم نے دوسری اور زینب طارق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان مقابلہ جات کی صدارت پرنسپل کالج ہذٰا شگفتہ عنبرین افصل نے کی جبکہ پینٹنگ کے مقابلوں میں وجیہہ خان نے پہلی، ایمن شفیق نے دوسری اور تیسری پوزیشن ایمان فاطمہ نے حاصل کی۔ اس موقع پر پرنسپل شگفتہ عنبرین افضل نے کہا کہ قائداعظم ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔ ان تقریبات کا مقصد قائداعظم کے اصولوں پر کاربند ہونا ہے۔ گورنمنٹ سائنس کالج میں مقابلہ جات کے مہمان خصوصی پروفیسر منصور شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے افکار سے استفادہ وقت کا تقاضا ہے۔ پرنسپل سائنس کالج پروفےسر تنوےر خان نے کہا کہ پوری دنےا قائداعظم کی سےاسی بصےرت کاا حترام کرتی ہے۔ ڈپٹی ڈائرےکٹر ملتان آرٹس کونسل محمد سلےم قےصر نے کہا کہ قائداعظم کے افکار پر عمل کر کے ہم ترقی کے زےنے طے کر سکتے ہےں۔ اسسٹنٹ ڈائرےکٹر کالجز محمد سلمان بھٹی نے کہا کہ قا ئداعظم کے افکار کی روشنی ہماری ترقی کےلئے بے حد ضروری ہے۔ درےں اثناءڈسٹرکٹ لےول پر پےنٹنگ کے مقابلہ جات مےں ضلع خا نےوال سے محمد ےٰسےن نے پہلی طاہر نعےم نے دوسری پوزےشن حاصل کی۔ ضلع وہاڑی سے زےد ساجد نے پہلی اور عروج ندےم نے دوسری پوزےشن حا صل کی۔ ضلع لودھراں سے شاہ زےب تبسم نے پہلی اور محمد عدنان نے دوسری پوزےشن حاصل کی جبکہ ضلع ملتان سے عائشہ خان، اسد علی اور انادل شبےر نے بالترتےب پہلی دوسری اور تےسری پوزےشن حا صل کی۔
تنویر خان/ سلیم قیصر

ای پیپر دی نیشن