ضمنی بلدیاتی الیکشن، پنڈی بھٹیاں، کمیر، ہڑپہ، لالیاں میں مسلم لیگ ن فاتح، تحریک انصاف کو شکست

سرگودھا + پنڈی بھٹیاں+ وہاڑی + سوات + لوئر دیر (نامہ نگاران) پنڈی بھٹیاں، سرگودھا، وہاڑی، سمندری، لالیاں، کمیر، ہڑپہ سمیت 11 یونین کونسلوں میں کونسلرز کے وفات پانے کے باعث خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جن میں عمران مسعود، عبدالرحمن گجر، ناظم علی، محمد عمران، طاہر صدیق اور محمد اسلم وہنیوال کونسلرز منتخب ہو گئے۔ سرگودھا کی یو سی نمبر 21، وارڈ نمبر 3 گلشن کالونی فیکٹری ایریا میں پی ٹی آئی کے محمد شکیل اور آزاد امیدواران محمد اجمل قریشی اور عمران مسعود خان کے درمیان مقابلہ تھا یہاں محمد اجمل قریشی نے 201 ووٹ حاصل کیے جبکہ عمران مسعود خان نے 247ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا، یوسی 111، وارڈ نمبر 2میں عبدالرحمن گجر نے ایک ووٹ کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 338 ان کے مدمقابل امیدوار فرخ جاوید نے 337ووٹ حاصل کئے، تحصیل سلانوالی کی یونین کونسل 109، وارڈ نمبر 6میں رانا ناظم علی نے 505ووٹ حاصل کرکے نشست اپنے نام کی۔ ان کے مقابل خان محمد نے 434اور دلدار حسین نے 240ووٹ لیے۔ یو سی نمبر38 واں بھچراں محمد عمران نٹال تربوز نے نشان پر الیکشن لڑ کر کونسلر منتخب ہوئے۔ ہڑپہ یونین کونسل نمبر 37 میں جنرل کونسلر کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر محمد اسلم وہنیوال نے کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 468 ووٹ اور PTI کے امیدوار کو صرف 6 ووٹ ملے اور 6 ووٹ ضائع ہو گئے۔ کمیر میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 1 میں مسلم لیگ ن کے ملک طاہر صدیق ایڈووکیٹ نے 566 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی پی ٹی آئی کے امیدوار اسماعیل مغل نے 563 ووٹ لئے۔ تین مرتبہ گنتی کی گئی جیت پھر بھی مسلم لیگ ن کی ہوئی۔ وہاڑی کے یونین کونسل نمبر23 کوٹ غلام قادر وارڈ نمبر4 میں جنرل کونسلر کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں رائے محمد سلیم کھرل 696 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ چودھری محمد یٰسین 443 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، میونسپل حلقہ 9 سمندری کے ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے میں آزاد امیدوار علی اکبر خاں جیت گئے۔ لالیاں وارڈ نمبر چار کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے مہر سلیم لالی بھاری اکثری سے کامیاب ہوگئے، انہوں نے 669 ووٹ لئے جبکہ شیخ عدنان نے 306 ووٹ حاصل کئے۔ میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے ضمنی الیکشن میں ایم پی اے عون عباس سیال کے گروپ کے چودھری تنویر عباس چدھڑ 615 ووٹ لیکر چیئرمین میونسپل کمیٹی منتخب ہو گئے جبکہ صاحبزادہ گروپ کے حمایت یافتہ محمد عارف 405 ووٹ لیکر ہار گئے۔ میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں کے وارڈ نمبر 5 کے ضمنی انتخاب میں چیئرمین گروپ، مسلم لیگ ن کے حاجی عدنان اسلم مسن نے 651 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے بھٹی گروپ کے امیدوار محمد افضل بھٹی نے 305 ووٹ حاصل کئے۔ یہ نشست عدنان اسلم مسن کے والد کے انتقال پرخالی ہوئی تھی۔ بلدیاتی ضمنی الیکشن کے موقع پر ملاکنڈ ڈویژن میں جماعت اسلا می کے امیدواروں نے میدان مار لیا جبکہ تحریک انصاف کی دوسری پوزیشن رہی، یونین کونسل شاہی خیل تالاش کے انتخابی نتیجہ کے مطابق جماعت اسلامی کے تحصیل کونسل کے امیدوار گل حکیم خان 1316ووٹ لیکر پہلے جبکہ پی پی پی کے منظور احمد 953ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے ثمرباغ یونین کونسل پر جماعت اسلامی کے امیدوار اخونزادہ عز یزالرحمٰن عزیر نے 2030 ووٹ حاصل کے جبکہ پی ٹی آئی کے ڈا کٹر سر بلند خان نے 1523 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پررہے۔ پی پی پی نے ایک پی ٹی آئی نے دو جنرل کونسلر،اے این پی ایک جبکہ جماعت اسلامی نے6جنرل کونسل کی سیٹوں پر کامیابی سمیٹی، ضمنی بلدیا تی انتخابات میں شاہی خیل یونین کونسل کو صو با ئی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ جبکہ ثمر باغ یونین کونسل کو مرکزی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا آبا ئی حلقہ ہو نے کی وجہ اہمیت حاصل تھی۔ سوات میںسات ضمنی بلدیاتی حلقوں میں انتخابات ہوئے۔ حلقہ کانجو سوات میں یوتھ کونسلر محمد جاسم جو جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ ہیں نے 290 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ، توتانو بانڈئی سے حبیب اللہ کا تعلق جے یوا ٓئی ف سے ہے نے 642 ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ، گل کدہ سے اے این پی کے حمایت یافتہ نیبر ہوڈ کونسلر لیاقت نے 620 ، کوٹہ شرقی سے جماعت اسلامی کے عادل زیب نے 515 ، چارباغ سے لطیف شاہ جس کا تعلق پی ایم ایل ن سے ہے نے 463 اور شوخدڑہ مٹہ سے حکیم شاہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے 355 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ رسالپور سے نامہ نگار کے مطابق ضمنی بلدیاتی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی نے میدان مار لیا ویلج کونسل ڈاگ بہسود ون میں یوتھ کی نشست پر اے ین پی کے امیدوار سیار خان نے 392 ووٹ لیکر کا میا بی حاصل کر کے پی ٹی آ ئی کے امیدوار عد نان کو شکست دی ویلج کو نسل پبی ون میں جنرل کو نسل کے ایک نشست پر اے این پی کے امیدوار نور نبی نے 758 ووٹ لیکر کا میا بی اور دوسری نشست پر پی ٹی آ ئی کے عبداللہ نے 524 ووٹ لیکر کا میا بی حاصل کی ایسی طرح ویلج کو نسل اکبر پورہ میں اے این پی کے حما یت یا فتہ امیدوار حا جی اختر گل نے 1000 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کا میا بی حاصل کی اور ان کے مد مقا بل پی ٹی آئی کے امیدوار ارشاد علی کو شکست دی اکوڑہ خٹک ویلیج کونسل 3 میں شاد محمد 474 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ عدنان خالد 472 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے ، خدیریزئی کی جنرل کونسلر سیٹ پر اے این پی کے نور نبی نے450 نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نعیم نے 127 ووٹ حاصل کئے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...