خاص و عام کیلئے الگ الگ قانون‘ نیب کا دوہرا معیار ہمیشہ پک اینڈ چُوز کرتا ہے: سپریم کورٹ

Dec 22, 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے 29کروڑ 28لاکھ 78ہزاروپے کی گندم خورد برد کرنے میں ملوث نیب ریفرنس کیس کے ملزم سابق ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان عبدالوالی کاکڑ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، جسٹس اعجاز افضل نے قرار دیا کہ کیس کے دیگر ملزم ریلیف لیتے ہوئے ضمانت پر رہا ہیں تو درخواست گزار ملزم کو بھی ضمانت ملنا چاہئے ، نیب ہمیشہ پک اینڈ چوز کرتا ہے ، شخصیت کو دیکھ کر نیب دوہرا معیار اپناتا ہے ، نیب کا خاص و عام کے لیئے الگ الگ قانون ہے ۔ نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کا آگاہ کیا کہ محکمہ فوڈ بلوچستان میں بیس ہزار گند م کی بوریوں میں خورد برد کی گئی ، افغانستان سمگل کی گئیں، اختیارات کا نائزاستعمال کیا گیا، مبینہ طور پر ٹوٹل 29کروڑ 28لاکھ 78ہزاروپے کیاکرپشن ہوئی جس پر نیب نے سابق وزیر خواراک اسفند یار کاکڑ، سابق سیکرٹری فوڈ علی بخش، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولز حسین خان آفریدی، ڈی سی،سابق ڈائریکٹر فوڈ عبدالولی کاکڑ ودیگر کے خلاف نیب نے ریفرنس قائم کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، بعدازاں دیگر ملزمان واجب الادا رقوم کی ادائیگیوں کے بعد ضمانت پررہا ہوگئے جبکہ درخواست گزار سابق ڈائریکٹر فوڈ عبدالولی کاکڑگزشتہ دوسال سے جیل میں قید ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں جبکہ نیب ملزم سے تفتیش کرراہاہے ، ملزم پر سنگین الزامات ہیں ، عدالت ملزم کی درخواست ضانت خارج کرے ۔ ملزم کے وکیل افتخار گیلانی نے عدالت کو بتایاکہ ان کے مو کل کا حق ہے کہ ان کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

مزیدخبریں