اسلام آباد(این این آئی) صدر ممنون حسین سے قزاقستان کے سبکدوش سفیر نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں قزاقستان کے سفیر کا قیام بہت یاد گار اور مفید رہا۔صدر نے کہاکہ ہم آپ کو پاکستان کا بہترین دوست اور پاکستانی سمجھتے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ آستانہ کے دورے کے موقع پر صدر قزاقستان سے بڑی مفید ملاقاتیں رہیں ۔انہوںنے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں مزید اضافے پر توجہ کی ضرورت ہے ۔صدر نے کہا کہ قازقستان کے صدر ، حکومت اور عوام تک میری نیک خواہشات پہنچا دیں ۔قزاقستان کے سفیر نے کہاکہ قزاقستان کے عوام پاکستان کو اپنا بھائی اور قریب ترین دوست سمجھتے ہیں۔
صدر مملکت ملاقات