ٹوکیو(اے پی پی) جاپان کی کانسائی الیکٹرک پاور کمپنی ف±وک±وئی میں واقع اپنے اوئی ایٹمی بجلی گھر میں بوسیدہ ہوتے 2 ری ایکٹروں کو متوقع طور پر ختم کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کی کانسائی الیکٹرک پاورکمپنی نے اپنے بورڈ اجلاس میں ف±وک±وئی میں واقع اپنے اوئی ایٹمی بجلی گھر میں بوسیدہ ہونے والے ایک اور دو نمبر ری ایکٹروں کو تلف کر دینے کا فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔2011 کے فکوشیما دائی اِچی جوہری سانحہ کے بعد حکومت کے جاری کردہ اقداماتکے تحت جوہری ری ایکٹر اصولی طور پر 40 سال تک چلائے جا سکتے ہیں۔ایسی صورت میں 20 سال تک کی توسیع ممکن ہے ۔
ایٹمی ری ایکٹر