چین نے شہباز شریف پر منی لانڈنگ کا الزام لگانے والی کمپنی پر پابندی لگا دی

Dec 22, 2017

بیجنگ (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات لگانے والی کمپنی جیانگسویا بائیٹ کو چینی حکومت نے بے بنیاد الزامات لگانے پر بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس پر تاحیات پابندی عائد کردی، کمپنی کے مالک کوجرمانے وقید کی سخت سزائیں بھی سنادی گئیں۔ ذرائع کے مطابق17 دسمبر کو یابائٹ کمپنی کے مالک نے کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر معافی نامہ شائع کیا، جس میں اعتراف کیا گیا۔ انہوں نے عوام سے فراڈ کیا، جس کے نتیجے میں ملنے والی سزا اور مارکیٹ میں داخلے پر تاحیات پابندی کے فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں چینی سفارتی مشن کے ڈپٹی چیف مسٹر لیجیان ژاؤنے تصدیق کی چین کے ریگولیٹری ادارے ‘سی ایس آر سی نے اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے اور یابائٹ کے مالک کا معافی نامہ بھی اصلی ہے۔

مزیدخبریں