لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ فوجی قیادت کی طرف سے پارلیمنٹ ہائوس میں سینیڑز کو بریفنگ جمہوری تا ریخ کا سنہرا باب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے107ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء کے 70 رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ ملک میں ہر آنے والے دن کے ساتھ جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے اور بہت جلد پاکستان کا شمار تیزی سے ترقی کرنے والے جمہوری ملکوں میں ہو گا۔علاوہ ازیں گورنر ہائوس لاہور میں کرسمس کے حوالے سے گورنر ہائوس کے کرسچن ملازمین کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دریں اثنا گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے یونیوسٹی آف گجرات کے چھٹے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ با صلاحیت نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ۔