زرمبادلہ ذخائر میں کمی‘ حجم 20 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گیا

Dec 22, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 38کروڑ ڈالر رہ گئے۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر سے 30 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔ مرکزی بنک کے ذخائر 33 کروڑ ڈالر کم ہوکر 14 ارب 33 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر بڑھ کر 6 ارب 5 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مزیدخبریں